Saturday 30 March 2013

کراچی....کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کا ٹارگٹیڈآپریشن جاری ہے،جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔بلدیہ ٹاو ¿ن کے علاقے رانگڑ محلے میں رینجرز کا ٹارگٹیڈآپریشن جاری ہے،آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں اور مشتبہ افراد کے ٹھکانوں اور رہائشی مکانات کی تلاشی کا مرحلہ جاری ہے۔آپریشن میں خواتین رینجرز اہلکار،تربیت یافتہ کمانڈوز اور سراغ رساں کتے بھی شریک ہیں۔رینجرز ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ کارروائی جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی جارہی ہے جبکہ رینجرز نے آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے،زیر حراست افراد سے ابتدائی تفتیش کی جارہی ہے،جبکہ اسلحے کی برو ¿مدگی کے حوالے سے بھی اطلاعات ملی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment