پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے، مندرجہ ذیل لیٹر کے ذریعے، تمام
ٹیلی کام آپریٹرز کو فوری طور پر انعامی اسکیموں سے روک دیا ہے۔
تمام آپریٹرز کو بھیجا گیا پی ٹی اے کا لیٹر کہتا ہے کہ یہ احکامات
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہیں۔ پی ٹی اے نے تمام آپریٹرز سے
کل یعنی 21 مارچ 2013ء کو اپنی کمپلائنس رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی اے نے اپریل 2012ء میں تمام ٹیلی کام
آپریٹرز کو انعامی اسکیمیں روکنے کا حکم جاری کیا تھا لیکن تمام آپریٹرز اس
حکم کے خلاف ایک رٹ پٹیشن کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ لیکن
عدالت نے پٹیشن کو خارج کر دیا اور ٹیل کام کمپنیوں کو فوری طور پر ایسی انعامی اسکیمیں روکنے کا حکم دیا۔
ذیل میں وہ لیٹر ہے جو آج پی ٹی اے کی جانب سے آپریٹرز کو بھیجا گیا ہے:
یہ وہ لیٹر ہے جو 9 اپریل 2012ء کو ٹیلی کام آپریٹرز کو پی ٹی اے کی جانب سے بھیجا گیا تھا:
0 comments:
Post a Comment