Tuesday 12 March 2013

دور جدید کا کامیاب ترین گیم اینگری برڈز بنانے والی کمپنی روویو نے اپنے مشہور اینگری برڈز اور اینگری برڈز ایچ ڈی کی قیمتیں گھٹاتے ہوئے انہیں مفت کر دیا ہے تاکہ گیمز کی فروخت کو ایک مرتبہ پھر بڑھایا جا سکے۔
اس قدم کی بدولت اینگری برڈز ایپ ہفتے کی بہترین ایپ منتخب ہوئی۔
اینڈرائیڈ پر تو یہ ایپ ویسے ہی مفت تھیں لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے کہ آئی او ایس پر بھی ان کی قیمت گھٹا کر صفر کر دی گئی ہے۔ ان کے مفت ورژن بھی مختلف مارکیٹوں سے نکالے جا رہے ہیں۔ البتہ روویو نے یہ تصدیق نہیں کی کہ یہ قدم عارضی تو نہیں لیکن توقع یہی ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔
حالیہ عرصے میں روویو نے سرفہرست 80 بڑی ایپس میں اپنا مقام کھویا ہے جو مئی 2010ء کے بعد ایپ اسٹور میں پہلی بار ہوا۔ اینگری برڈز سیریز کے ٹائٹلز ایک ارب سے زائد مرتبہ ڈاؤنلوڈ ہو چکے ہیں، جو ایک فریمیم ایپ کے لیے ویسے ہی بہت بڑی کامیابی ہے۔ اس نے اسمارٹ فون پر خصوصی گیمنگ اور اسٹور کے خیال کو بھی شہرت بخشی۔
البتہ گیم سیریز نئے آئیڈیاز کی کمی کے باعث اب کچھ سست اور بیزار کن محسوس ہو رہی ہے۔ نئے ایپ میکرز کے سامنے آنے کے باعث بھی ایسا ہوا ہے جنہوں نے اسمارٹ فون پر گیمنگ کو ایک نہ ختم ہونے والا تجربہ بنا دیا ہے جو ہمیشہ تازہ دم رہتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment