Tuesday 12 March 2013


پاکستان میں انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی سروسز 10 سے 20 فیصد متاثر
کراچی… 
جدہ سے 175 کلومیٹر دور زیر سمندر سب میرین کیبل کو نقصان پہنچا ہے،جس سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی سروسز عارضی طور پر متاثر ہوگئی ہیں جبکہ بھارت میں انٹرنیٹ اور دیگرسروسز کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ زیر سمندرکیبل کو نقصان پہنچنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ اوردیگر مواصلاتی سروسز دس سے بیس فیصد تک متاثر ہوئی تھیں، سب میرین کیبل کے کٹنے کی اطلاع گزشتہ جمعہ کو ملی تھی۔ تکنیکی ٹیم نے کیبل کے کٹنے کا مقام اور نقص ڈھونڈ لیا ہے جس کے بعد کیبل کی مرمت جاری ہے ، ذرائع کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی نظام کو ایس ایم ای ڈبلیو تھری اور ایس ایم ای ڈبلیو فورپر منتقل کردیا گیاہے۔

0 comments:

Post a Comment