Tuesday, 12 March 2013


وطین ٹیلی کام کو سندھ میں ایک جامع آپٹیکل ریشہ فائبر ورک تیار کرنے کے لئے 499 ملین پاکستانی روپوں کا منصوبہ دیا گیا ہے۔ یو ایس ایف سندھ کا منصوبہ جنوبی ٹیلی کام ریجن میں 1037 کلومیٹر سے زائد کی آپٹیکل فائبر بچھانے کے لیے ہے۔
 
499 ملین پاکستانی روپے کی رقم یو ایس ایف کی طرف سے سبسڈی کی شکل میں فراہم کی جائے گی باقی کی لاگت وطین برداشت کرے گا۔نیا آپٹیکل فائبر نیٹ ورک 17 ایسے شہروں اور قصبوں کو منسلک کرے گا جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات میسر نہیں۔ وطین نے قومی اہمیت کے اس منصوبے کا بیڑہ اٹھانے کے لیے یونیورسل سروس فنڈ کمپنی (یو ایس ایف کمپنی) کے ساتھ اشتراک کیا ہے، جو ملک میں ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمے کے لیے کافی آگے تک جائے گا۔ یو ایس ایف سبسڈی کے تحت فنڈ شدہ یہ منصوبہ سندھ کے دور دراز علاقوں کو جدید ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر فراہم کرے گا، اور ان علاقوں میں آئی ٹی، ٹیلی کام، تعلیم، صحت اور کاروباری سروسز کے لیے مزید کام کرے گا۔ 

 ٹیلی کمیونیکیشن اور صحت اور تعلیم کے منصوبوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ،اس منصوبے کا افتتاح 23 فروری 2013 کو سانگھڑ- چک #11 میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کیا۔

 یہ نیا منصوبہ وطین ٹیلی کام کے پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے عہد کے مطابق ہے۔ وطین یو ایس ایف کے ساتھ پہلے ہی بلوچستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں چار آپٹیکل فائبر منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جن کی سبسڈیز کل 3.7 ارب روپے کی مالیت کی ہیں۔ یہ موجودہ منصوبے (سندھ اور بلوچستان میں) 4563 کلومیٹر کے آپٹیکل فائبر نیٹ ورکس پر پھیلے ہوئے ہیں۔

منصوبے پر تبصرہ کرتےہوئے وطین کے سی ای او نعیم زمیندار نے کہا کہ “وطین کا وژن عوام کو بڑے پیمانے پر مکمل کمیونی کیشنز اور میڈیا سلوشنز بشمول ٹیلی فونی، انٹرنیٹ، ڈیٹا اور ٹی وی ملٹی میڈیا پیش کر کے 21 ویں صدی میں پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانا ہے ، اور یوں پاکستان کو علاقائی رابطے کا مرکز بنانا ہے، جو مشرق کو مغرب کے ساتھ اور وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ جوڑے، یو ایس ایف کے خطوں میں حصہ لینا 21 ویں صدی میں پاکستان میں ڈیجیٹل براڈبینڈ انقلاب لانے، اور ان ذرائع سے ملک میں تعلیم اور خواندگی کے فروغ، کے وطین کے وژن کے مطابق ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment