Tuesday 26 March 2013

 
نیویارک… ہالی وڈ میگااسٹار ٹام کروزاپنی نئی سائنس فکشن فلم oblivion کی تشہیری مہم کے لیے ارجنٹینا پہنچ گئے۔ ٹام کروزارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس پہنچے تومداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہوٹل کے باہرامڈ آئی۔ ٹام کے پرستاروں نے ان کا والہانہ محبت سے استقبال کیا،آٹوگراف لیے اورفوٹوبھی کھنچوائے۔سائنس فکشن تھرلر فلم اوبلیوین میں ٹام کروز دنیا کو تباہ کرنے کے لیے آئی خلائی مخلوق سے جنگ لڑتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کے مصنف اور ہدایتکار جوزف کوسنسکی ہیں۔ ٹام کروز کے علاوہ فلم میں مورگن فری مین اور اینڈریا رائزبورگ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اوبلیوین دنیابھرمیں 13پریل کو ریلیز کی جا ئے گی۔

0 comments:

Post a Comment