Tuesday 26 March 2013

کوسٹاریکا… این جی ٹی… کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے جب زیادہ دیدہ دلیری اور مہم جوئی کرتے ہوئے لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ نظارہ گزشتہ دنوں کوسٹاریکا کے دریائے ٹارکولز پر دیکھنے کو ملا جہاں ایک فوٹو گرافر دریا میں پائے جانے والے مگرمچھوں کی بے حد قریب سے تصاویر کھینچنے پہنچا۔ عین دریا کے کنارے جہاں یہ فوٹو گرافر کیمرا لے کر چوکس تھا وہیں اُسکا دوست پانی میں پتھر پھینک پھینک کر مگرمچھوں کو پانی کی سطح پر آنے کے لیے اُکسا رہاتھا۔ مگرمچھوں کو یہ مداخلت زیادہ نہ بھائی اور ایک مگرمچھ نے فوٹو گرافر کو سبق سکھانے کی ٹھانی اور دبے پاؤں دریا کنارے فوٹوگرافس کھینچتے شخص کے نزدیک پہنچ گیا۔ یہ تو بھلا ہو فوٹوگرافر کی قسمت کا جو عین اُسکی ٹانگ کے قریب اچانک منہ کھول کر جھپٹا مارتے مگرمچھ پر ساتھیوں کی نظر پڑگئی جنہوں نے شورمچاکر اُسے پیچھے بھاگنے کا سگنل دے دیا ورنہ اُسکی ٹانگ تو مگرمچھ کے منہ کا نوالہ بن جاتی۔

0 comments:

Post a Comment