Tuesday, 19 March 2013

ایکسپریس منی نے یوفون کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، تاکہ وہ پاکستان بھر میں یوفون کے سروس سینٹرز اور فرنچائزز کے ذریعے اپنی ایجنٹ لوکیشنز میں اضافہ کر سکے۔
ایک بیان میں ایکسپریس منی نے کہا کہ یہ پارٹنرشپ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور، ملتان، کراچی و فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں یوفون کے 148 سے زائد آؤٹ لیٹس کو اس کے نیٹ ورک میں شامل کرے گی۔
کنٹری مینیجر، بزنس ڈیولپمنٹ، ایکسپریس منی رضوان علی ہمدانی نے کہا کہ “ایکسپریس منی میں ہماری توجہ اپنے صارفین کو ترسیل زر (remmitance) کی آسان اور تیز تر سہولیات فراہم کرنے پر رہتی ہیں۔ یوفون کے ساتھ یہ شراکت داری اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ مزید ایجنٹ لوکیشنز کو شامل کر کے ہم اپنی سروسز کو بہتر بنا رہے ہیں، جس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی فوری اور باسہولت انداز میں رقوم بھیج اور وصول کر سکیں گے، جو ہماری موجودہ سروسز میں بہترین اضافہ ہوگا۔”
یوفون سمٹ بینک کا سب ایجنٹ ہے، جس نے حال ہی میں یوفون کو پاکستان میں اپنا ریمیٹنس پے آؤٹ ایجنٹ مقرر کیا تاکہ وہ ایکسپریس منی کے ذریعے پیش کردہ سہولیات سے اپنے پورٹ فولیو کو مضبوط بنا سکے۔ اس نے حال ہی میں اہم مقامات پر مزید شاخوں کو بھی شامل کیا ہے جو اضافی اوقات اور دنوں میں کام کر رہی ہیں۔
سمٹ بینک کے سربراہ برائے ہوم ریمیٹنس فرخ مجید نے کہا کہ “ایکسپریس منی اور یوفون کے درمیان شراکت منظم ترسیل زر میں اضافے کا سبب بنے گی، اور یقینی بنائے گی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم تیز اور بحفاظت انداز میں اُن کے عزیزوں تک پہنچیں۔ ملک بھر کے اہم علاقوں میں یوفون کو اپنے نیٹ ورک میں مستند آؤٹ لیٹ کی حیثیت سے شامل کر کے سمٹ بینک صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے سے وابستگی کو پھر یقینی بنانا رہا ہے۔ ہم دونوں کمپنیوں کے ساتھ اپنی شراکت داری کو منی ٹرانسفر سروس کو اگلی سطح پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔”
پاکستان میں 4800 ایجنٹ لوکیشنز کے ساتھ ایکسپریس منی ملک میں ترسیل زر کا تقریباً 10 فیصد لانے کا ذمہ دار ہے۔ رقوم کی وصولی کے لحاظ سے ایک اہم مارکیٹ، جو سال بہ سال میں 16.29 فیصد کی متاثر کن پیشرفت رکھتی ہے، ایکسپریس منی کیش-ٹو-ہوم، کیش-ٹو-اکاؤنٹ، کیش-ٹو-موبائل کے ساتھ ساتھ پاکستان میں فوری کیش ریمیٹنس سروسز بھی پیش کرتا ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment