Monday 25 March 2013

جنوبی افریقہ… این جی ٹی… صرف شیر اور چیتے سے ہی نہیں بلکہ کبھی کبھی دیوہیکل زرافے جیسے معصوم جانورسے بھی جان بچانا مشکل ہو جاتا ہے ۔ ایساہی کچھ جنوبی افریقہ کے سفاری پارک میں ان سیاحوں کے سا تھ ہوا جن کی جان اس زرافے نے مشکل میں ڈال دی ، جیپ میں بیٹھے یہ سیاح گاڑی کو ادھر بھگاتے تو کبھی اُدھر لیکن اس زرافے کو بھی ان سے نہ جانے کون سے جنم کی دشمنی تھی کہ پیچھا چھو ڑنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ با لآ خر جیپ کی رفتار بڑھا کر یہ سب سیاح محفوظ مقام پر پہنچ گئے لیکن اس زرافے نے جیپ کو ٹکریں مار کر اس کا حال ضرور خراب کر دیا۔

0 comments:

Post a Comment