Tuesday, 12 March 2013

ٹیلی نار پاکستان کو کارپوریٹ رسپانسبلٹی منصوبے ٹیلی نار ہمقدم نے ‘ایمپلائی مینجمنٹ’ کے زمرے میں 7 واں سی ایس آر نیشنل ایکسی لینس ایوارڈ جیت لیا، جس کے لیے ایکسلریٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ یو کے نے تعاون کیا تھا۔ یہ اعزاز کراچی میں سی ایس آر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔
ایوارڈ نے ادارہ جاتی کلچر میں تحفظ پذیر سوچ کو شامل کرنے سے ٹیلی نار پاکستان کی وابستگی، اور اس عمل کے دوران معذوروں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے، صحت، تعلیم اور ماحولیات کے شعبوں میں مقامی آبادی کو سپورٹ کرنے کو تسلیم کیا۔
ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونی کیشنز اینڈ رسپانسبلٹی ٹیلی نار پاکستان عاطفہ اصغر نے کمپنی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔ ایوارڈ تقریب سے قبل ایک سی ایس آر نیٹ ورکنگ فورم منعقد ہوا جس میں بین الاقوامی مقررین اور مہمانوں نے شرکت کی جن میں اقوام متحدہ اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندے شامل تھے۔
اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونی کیشنز اینڈ رسپانسبلٹی ٹیلی نار پاکستان عاطفہ اصغر نے ایوارڈ کو ٹیلی نار پاکستان کے کارپوریٹ رسپانسبلٹی منصوبوں کا اعتراف قرر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ ٹیلی نارپاکستان کے مزید مہمیز دے گا کہ وہ پاکستان سماجی اقتصادی ترقی کے لیے مزید کچھ کرے۔ معذوروں کے مسائل کے حوالے سے مختلف انٹرایکٹو سیشن منعقد کرنے کے علاوہ ٹیلی نار ہمقدم کے رضاکاروں نے تنگدست بچوں کے لیے سرگرمیوں کا انعقاد کیا، شجر کاری اور صفائی کی مہمات چلائیں اور خون کے عطیات کی مہم بھی چلائی۔ “آج ٹیلی نار پاکستان کی ساکھ ایک ذمہ دار اور باوقار سیلولر آپریٹر کی حیثیت سے ہے، جو مقامی آبادی میں اچھی طرح گھل مل گیا ہے، اور مستحکم ہو چکا ہے۔ موثر رابطوں اور طویل المیعاد ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ہم خوش آہنگ تعلقات بنانے کے قابل ہیں جو مقامی برادریوں سے ہماری وابستگی کو مخصوص کرتی ہے۔” انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا۔
قبل ازیں سی ایس آر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر زبیر باوانی نے رضاکار ملازمین کے حصے اور ادارہ جاتی کلچر کے حوالے سے ٹیلی نار پاکستان کی مقامی آبادی سے وابستگی کو تسلیم کیا۔ جناب باوانی نے ایوارڈ جیتنے پر ٹیلی نار پاکستان کو مبارکباد پیش کیا جو اس نے زمرے میں چھ دیگر کمپنیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جیتا۔
ٹیلی نار پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے مقامی برادریوں کے لیے مستقل کام کر رہا ہے اور 2011ء میں اس نےکارپوریٹ رسپانسبلٹی منصوبے کے طور پر ٹیلی نار ہمقدم کا آغاز کیا تاکہ اپنے ملازمین کو کمیونٹی سروس میں شامل اور متحرک کر سکے۔ پروگرام کے آغاز سے اب تک ملازمین کے رضاکارانہ پروگرام کے تحت اوقات کار کے 50 ہزار گھنٹے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پر خرچ کیے جا چکے ہیں۔ 

0 comments:

Post a Comment