پاکستان کے معروف پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام
(Zameen.com) نے اپنی ویب سائٹ کا موبائل ورژن جاری کر دیا۔ نئی موبائل
سائٹ صارفین اور ایجنٹوں کے لیے سہولت فراہمی کرتی ہے کہ وہ چلتے پھرتے اس
کا استعمال کر سکیں۔ یہ سب کچھ وطن عزیز میں بہت کارآمد ہوگا جہاں ٹیلی
ڈینسٹی بڑھ رہی ہے۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 120 ملین موبائل صارفین ہیں
یعنی ملک میں ٹیلی ڈینسٹی 68.3 فیصد ہے۔ یہ پاکستان کو ایشیا میں موبائل
فونز کے لیے پانچویں سب سے بڑی مارکیٹ بناتی ہے۔ اس ضمن میں زمین ڈاٹ کام
مزید آگے بڑھتے ہوئے اب ہر اس فرد کے لیے دستیاب ہے جو ملک میں انٹرنیٹ کا
حامل موبائل رکھتا ہے۔
اگر انٹرنیٹ کے معاملے کو دیکھا جائے تو پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی
تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں تقریباً 30 ملین انٹرنیٹ
صارفین ہیں اور یہ تعداد مستقل بڑھ رہی ہے۔ ان سب سے بڑھ کر شاید 2013ء ہی
وہ سال ہے جب پاکستان میں 3جی کا آغاز ہوگا۔ یہ تمام پہلو مل کر ثابت کرتے
ہیں کہ زمین ڈاٹ کام کا موبائل ورژن جاری کرنے کا اس سے بہتر وقت نہیں ہو
سکتا۔
ویب سائٹ کا ہائی ٹیک موبائل ورژن صارف دوست ہے اور ممبروں کو پراپرٹیز
تلاش کرنے کی بہتر سہولت دیتا ہے۔ موبائل سائٹ صارفین کو شہر، قسم، قیمت یا
علاقے کے لحاظ سے پراپرٹی تلاش کرنے دیتی ہے۔ صارفین اپنے اکاؤنٹس میں لاگ
ان بھی ہو سکتے ہیں اور جس پراپرٹی کو چاہیں اپنی ‘فیورٹس’ کی فہرست میں
شامل کر سکتے ہیں۔ یہ بک مارک کرنے کا ایک موثر طریقہ ہے تاکہ بعد ازاں
تفصیل سے اس فہرست کو دیکھا جا سکے۔
زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان خان نے کہا کہ “3جی لائسنسوں کے ممکنہ
اجراء اور اسمارٹ فونزکی کم ہوتی قیمت کے پیش نظر پاکستان میں نئے انٹرنیٹ
صارفین کی ایک نئی لہر ممکن ہے، جیسا کہ ہم پڑوسی ممالک میں انٹرنیٹ اختیار
کرنے کے رحجانات دیکھ چکے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام کا موبائل ورژن نئے اور
موجودہ انٹرنیٹ صارفین صارفین کی ضروریات کے عین مطابق ہے۔” ذیشان کے مطابق
یہ زمین کے لیے ایک اور سنگ میل ہے، جو خریداروں کے ساتھ ساتھ بیچنے والوں
کے لیے بھی کارآمد ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment