Monday 25 March 2013

گلوسسٹر… این جی ٹی… کچھ لوگ جہاں پارکنگ کرنے میں اناڑی پن کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں وہیں چند افراد اس کام میں ایسی مہارت دکھاتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔ یہ وڈیو بھی ایسے ہی دو برطانوی نوجوانوں کی ہے جنہوں نے انتہائی مہارت سے دوگاڑیوں کے درمیان موجود چھوٹی سی جگہ میں پارکنگ کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔ برطانوی کاؤٹنی گلوسسٹرسے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں الیسٹراور جان موفاٹ نے ایک ہی مقام پر گنیز کے نمائندے کی موجودگی میں کم سے کم جگہ میں پارکنگ کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ جہاں ایک بھائی نے دو گاڑیوں کے درمیان صرف 13 اعشاریہ 1 سینٹی میٹر کی جگہ بچاتے ہوئے عام سائز کی گاڑی خوبصورتی سے پارک کردکھائی وہیں دوسرے بھائی نے بھی ٹھیک اسی انداز میں یہ کارنامہ سر انجام دے ڈالا۔ اس طرح بیک وقت دو بھائیوں نے کم سے کم جگہ میں خوبصورت انداز میں پارکنگ کرتے ہوئے اپنا نام گنیز ریکارڈ بکس میں درج کروالیا جنہیں موقع پر موجود گنیز کے نمائندے نے اعزازی سند بھی پیش کردی۔

0 comments:

Post a Comment