Friday 22 March 2013

Burial... تدفین

Posted by Unknown on 22:39 with No comments
ایک بوڑھے سیاست دان کے انتقال پر اس کے دوستوں نے طے کیا کہ اس کی تجہیز و تکفین شاندار طریقے سے انجام دی جائے۔
چنانچہ انہوں نے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔ وہ لوگ ایک بوڑھے سرمایہ دار کے پاس پہنچے۔
سرمایہ دار نے ان کی باتیں سُننے کے بعد کہا۔۔۔
"تمہیں مجھ سے کتنا چندہ مِلنے کی توقع ہے؟"

"کم از کم پانچ سو ڈالر، تاکہ ہم اپنے قدیم سیاست دان کو ادب و احترام کے ساتھ دفن کر سکیں۔"

سرمایہ دار نے اپنی جیب سے پرس نکالا اور اور کئی نوٹ نکالتے ہوئے کہا۔
"یہ لو تین ہزار ڈالر۔۔۔کم از کم چھ سات سیاستدانوں کی تدفین خوب شان و شوکت سے انجام دو۔"

0 comments:

Post a Comment