Monday 25 March 2013

Family dinners keep adolescents healthy

Posted by Unknown on 19:32 with No comments
گھر والوں کے ساتھ ڈنر ذہنی صحت کے لیے بہترین

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رات کا کھانا کھانے والے افراد کی ذہنی صحت بلوغت میں اچھی رہتی ہے۔
کینیڈا کی کوئنز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق خاندان کے ساتھ کھانا کھانے کے دوران ہونے والے تبادلہ خیال سے بالغ افراد کو ذہنی طور پر فائدہ ہوتا ہے۔ چاہے وہ اپنے والدین سے بات کرنے میں مشکل ہی محسوس کیوں نہ کر رہے ہوں۔
محقق فرینک الگر کا کہنا ہے کہ اس سے اعتماد اور زندگی میں اطمینان بڑھتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران 26 ہزار سے زائد 11 سے 15 سال کے بچوں کا جائزہ لیا گیا۔ جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھر والوں کے ساتھ کھانا کھانا ذہنی صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے۔
فرینک ایلگر کے مطابق آپ ہفتے میں جتنی بار گھر والوں کے ساتھ کھانا کھائیں اتنا ہی آپکی ذہنی صحت کے لیے اچھا ہے۔  

0 comments:

Post a Comment