Monday 25 March 2013

Why are you worried about flu?

Posted by Unknown on 19:45 with No comments

لندن:نزلہ زکام بظاہر ایک چھوٹا سا مسٔلہ معلوم ہوتا ہے مگر اسے ہلکا نہیں لینا چاہیئے۔ کیونکہ اس سے مسائل ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نزلہ زکام شروع ہونے کے بعد ایک آدھ دن انتظار کرنا چاہیئے اس کے بعد کسی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیئے یا کوئی ٹوٹکہ آزمانا چاہیئے۔
دودی میں تھوڑی ہلدی،تھوڑا ادرک کا رس اور ثٹکی بھر کالی مرچ ملا کر پینا مفید ہے۔ ایک کپ گرم پانی میں 3 چمچ سیب کا سرکہ،اور تھوڑا سا شہد ملا کر پینا بھی مفید ہے۔
مرغی کا شوربہ زکام کے علاج میں بہتر خیال کیا جاتا ہے۔ مرغی کے سوپ سے نزلہ اور گلی کی سوزش سے آرام آتا ہے۔ سفید خلیے انسان کی بیماری سے بچاتے ہیں اور مرغی میں ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو سفید خلیوں کو تقویت دیتے ہیں۔
دھوپ میں بیٹھ کر پیاز سونگھنا بھی نزلے کے لیے مفید ہے۔
ایک بات یاد رکھیے کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے،اگر آپ نزلہ زکام یا ٹھنڈ کا شکار ہیں تو آرام کیجیئے اور مائع غذا کا استعمال کیجیئے۔

0 comments:

Post a Comment