سکون اور
مسرت کی تلاش
مجھے معلوم ہے آپ کو سکون اور
مسرت کی تلاش ہے - لیکن سکون تلاش سے کس طرح مل سکتا ہے - سکون اور آسانی
تو صرف ان کو مل سکتی ہے جو آسانیاں تقسیم کرتے ہیں ، جو مسرتیں بکھیرتے
پھرتے ہیں - اگر آپ کو سکون کی تلاش ہے تو لوگوں میں سکون تقسیم کرو ،
تمھارے بورے بھرنے لگیں گے ...........طلب بند کرو دو .........!
یہ دولت صرف دینے سے بڑھتی ہے - احمقوں کی طرح بکھیرتے پھرنے سے اس میں اضافہ ہوتا ہے - الله سائیں کے طریق نرالے ہیں - سکون کے دروازے پر بھکاری کی طرح کبھی نہ جانا ، بادشاہ کی طرح جانا ، جھومتے جھامتے ، دیتے بکھیرتے ................ کیا تم کو معلوم نہیں کہ بھکاریوں پر ہر دروازہ بند ہو جاتا ہے ، اور بھکاری کون ہوتا ہے - وہ جو مانگے ، جو صدا دے ، تقاضا کرے اور شہنشاہ کون ہوتا ہے جو دے عطا کرے - لٹاتا جائے پس جس راہ سے بھی گزرو بادشاہوں کی طرح گزرو شہنشاہوں کی طرح گزرو .......... دیتے جاؤ دیتے جاؤ - غرض و غایت کے بغیر - شرط شرائط کے بغیر -
~~ از اشفاق احمد زاویہ ٣ محبّت کی حقیقت صفحہ ٢٤٢

0 comments:
Post a Comment