Sunday 31 March 2013

Rhinoceroses

Posted by Unknown on 01:41 with No comments

جارج اور ہنری دونوں شکاری تھے۔ انہوں نے افریقہ جا کر گینڈے کے شکار کا فیصلہ کیا اور ایک جہاز چارٹرڈ کروا کر افریقہ کے جنگل پہنچ گئے، وہاں پہنچ کر انہوں نے دو گینڈوں کا شکار کیا اور انہیں رسیوں سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے جہاز کے قریب پہنچ گئے۔ اور پائلٹ سے مطالبہ کیا کہ انہیں جہاز پر سوار کروانے کے لئے ان کی مدد کرے۔
پائلٹ نے دونوں سے کہا کہ “ میں دو گینڈوں کو جہاز پر سوار کرنے کی اجازت نہیں دوں گا کیونکہ اس میں حادثے کا خطرہ ہے“۔
جارج اور ہنری نے کہا ہم پچھلے سال بھی یہاں آئے تھے اور دو ہی گینڈوں کا شکار کیا تھا مگر پچھلے سال والے جہاز کے پائلٹ نے تو انہیں لے جانے میں کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔
یہ سن کر تذبذب کا شکار پائلٹ تیار ہو گیا اور دونوں گینڈوں کو جہاز میں سوار کروا کے جارج اور ہنری کے ساتھ جہاز کو اڑا دیا۔ جہاز صرف چند میٹر آگے بڑھا اور پھر دھڑام کے ساتھ زمین پر آن گرا۔ کچھ دیر بعد زمین پر پڑے ہوئے ہنری نے سر اُٹھا کر جارج کو دیکھا اور پھر پوچھا۔
“جارج! پچھلی دفعہ بھی ہم اسی جگہ پر گرے تھے ناں؟‘‘

0 comments:

Post a Comment