Tuesday 26 March 2013


شراب پینے والے کی چالیس نمازیں قبول نہیں ہوتیں

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
”جو شخص شراب پئے اس کی چالیس دنوں کی نمازیں قبول نہیں ہوتیں۔ اگر توبہ کرے تو اللہ تعالی توبہ قبول فرماتا ہے۔ دوبارہ پئے تو پھر چالیس دنوں کی نمازیں قبول نہیں ہوتیں پھر اگر توبہ کرے تو اللہ تعالی توبہ قبول فرماتا ہے اور اگر پھر پئے تو اس کی چالیس دنوں کی نمازیں قبول نہیں ہوتیں اور اگر توبہ کرے تو اللہ تعالی توبہ قبول فرماتا ہے اور اگر چوتھی مرتبہ یہی حرکت کرے تو اللہ تعالی اس کی چالیس دنوں کی نمازیں قبول نہیں فرماتا اور اگر توبہ کرے تو اس کی توبہ بھی قبول فرماتا ہے اور اگر وہ پھر دوبارہ شراب نوشی کرتا ہے تو پھر اللہ کو حق ہے کہ وہ اسے روز قیامت ردغة الخبال پلائے ۔ صحابہ کرام نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول صلى الله عليه وسلم ردغة الخبال کیا ہے ؟ تو رسول اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : دوزخیوں کاخون اور پیپ ۔ ”
سنن ابن ماجہ حدیث نمبر ( 3377 ) علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح ابن ماجہ حدیث نمبر ( 2722 ) میں اسے صحیح قرار دیا ہے

0 comments:

Post a Comment