Sunday 10 March 2013

Iblees's Throne Is On The Water

Posted by Unknown on 03:39 with No comments
ابلیس کا تخت پانی پر ہے

رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔’’ابلیس کا تخت پانی پر ہے۔ وہاں سے وہ اپنے لشکر روانہ کرتا ہے۔ اس کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ شیطان وہ ہوتا ہے جو سب سے زیادہ لوگوں میں فتنہ ڈالتا ہے، اس کے لشکر میں سے ایک آکر کہتا ہے میں نے ایسا ایسا کیا ہے ۔ وہ کہتا ہے تم نے کچھ بھی نہیں کیا۔ پھر ان میں سے ایک آکر کہتا ہے میں نے ایک میاں بیوی کے درمیان جھگڑا کرادیا ہے، وہ اس کو اپنے قریب کرکے کہتا ہے ہاں ،تم نے بہت اچھا کام کیا ہے اور اس کو گلے لگا لیتا ہے ‘‘۔ (عن جابر رضی اللہ عنہ صحیح مسلم حدیث )
{وضاحت : میاں بیوی میں اختلاف پیدا کرنا شیطان کے نزدیک سب سے بہتر کام اس لئے ہے کہ ان کے اختلافات سے صرف 2 انسانوں ہی کے درمیان نہیں بلکہ 2 خاندانوں کے درمیان ہوجاتے ہیں جس کے نتائج بہت ہی برے نکلتے ہیں مثلاً طلاق وغیرہ۔ لہٰذا میاں بیوی کو ایسے موقع پر اَ عُوْ ذُ بِا للّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بار بار پڑھنا چاہیئے}

0 comments:

Post a Comment