Sunday 10 March 2013


خرد مندوں سے کیا پوچھوں کہ میری ابتداء‌ کیا ھے
کہ میں اس فکر میں رہتا ہوں ، میری انتہا کیا ھے

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ھے

مقامِ گفتگو کیا ھے اگر میں کیمیا گر ہوں
یہی سوزِ نفس ھے اور میری کیمیا کیا ھے

نظر آئیں مجھے تقدیر کی گہرائیاں اس میں
نہ پوچھ اے ہمنشیں مجھ سے وہ چشمِ سرمہ سا کیا ھے

اگر ہوتا وہ مجذوبِ فرنگی اس زمانے میں
تو اقبال اس کو سمجھاتا مقامِ کبریا کیا ھے

نوائے صبح گاہی نے جگر خوں کر دیا میرا
خدایا جس خطا کی یہ سزا ھے وہ خطاء‌ کیا ھے ؟

0 comments:

Post a Comment