شعبان کو چاند نظر نہ آئے تو 30۔ کو نیت کس طرح کرے؟
اگر۲۹ شعبان کی شام کو مطلع پر ابرو غبار ہو اور چاند نظر نہ آئے تو
شعبان کی تیسویں تاریخ کو (جسے یوم الشک کہتے ہیں) خالص نفل کی نیت سے روزہ
رکھ سکتے ہیں اور نفل کے سوا کوئی اور روزہ رکھا تو مکروہ ہے۔ اب اگر اس
دن کا رمضان ہونا ثابت ہو جائے تو مقیم کے لیے رمضان کا روزہ ہے اور
مسافرنے جس کی نیت کی وہی ہوا اور اگر نیت تو خالص ہی کہ، کی اور پورا
ارادہ نفلی روزہ رکھنے ہی کا ہے۔ مگر کبھی کبھی دل میں یہ خیال گزر جاتا
ہے۔ کہ شاید آج رمضان کا دن ہو تو اس میں حرج نہیں۔
(درمختار، عالمگیری وغیرہ)
(درمختار، عالمگیری وغیرہ)
0 comments:
Post a Comment