بھارت:ٹرک نے روند دیا، موٹر سائیکل سوار خاتون معجزانہ طور پر محفوظ
ممبئی…این
جی ٹی…
معجزے اور کرشمے پر کوئی نہ بھی یقین کرنا چاہے تو اس ویڈیو کو دیکھ
کر ضرور کرنے لگے گا۔ بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہرناگپورمیں گذشتہ دنوں
ایک خطرناک حادثہ دیکھنے کو ملا جہاں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو
موٹر سائیکل سمیت روند ڈالا۔یہ خاتون کی قسمت تھی یا قدت کا معجزہ کہ ٹرک
کے نیچے آنے کے بعد موٹر سائیکل تو مکمل طور پر تباہ ہوگئی لیکن خاتون ٹرک
کے ٹائرز سے بچتی بچاتی سلائیڈ ہوتی ہوئی باہر آگئی اور ہر قسم کی چوٹوں سے
محفوظ رہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں جہاں اس حادثے کا دل دہلادینے والا منظر
واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے وہیں حادثے کے بعد فوراًاُٹھ کر ٹرک کے پیچھے
بھاگتی خاتون بھی نمایاں ہیں جنہیں اپنی چوٹوں سے زیادہ موٹر سائیکل کی
فکر تھی۔

0 comments:
Post a Comment