Monday 11 March 2013

Is Des Mein Lagta Hai Adaalat Nahi Hoti

Posted by Unknown on 22:14 with No comments

اس دیس میں لگتا ہے عدالت نہیں ہوتی
جس دیس میں انسان کی حفاظت نہیں ہوتی

مخلوق خدا جب کسی مشکل میں پھنسی ہو
سجدوں میں پڑے رہنا عبادت نہیں ہوتی

ہم خاک نشینوں سے ہی کیوں کرتے ہیں نفرت
کیا پردہ نشینوں میں غلاظت نہیں ھوتی

یہ بات نی نسل کو سمجھانا پڑے گی
عریانی کبھی بھی ثقافت نہیں ہوتی

ہر شخص سر پر کفن باندھ کے نکلے
حق کے لیے لڑنا تو بغاوت نہیں ہوتی

(حبیب جالب)

0 comments:

Post a Comment