Monday, 18 March 2013

Khatim ul Ambia

Posted by Unknown on 21:10 with No comments

میری جانب بھی ہو اک نگاہٍ کرم، اے شفیع الواریٰ، خاتم الانبیاء
آپ نورٍ ازل، آپ شمعٍ حرم، آپ شمسٍ الضحٰی، خاتم الانبیاء


آپ ہیں حق نگر، آپ ہیں حق رساں، سدرۃ المنتہٰی آپ کے زیرپا
آپ ہیں مظہرٍ ذاتٍ رب العٰلی، رہبر حق نما، خاتم الانبیاء


اے فصیح البیاں، اے بلیغ اللساں، اے وحید الزماں ماورائے گماں
آپ کا نور ہے از کراں تا کراں، شاہدٍ کبریا، خاتم الانبیاء


مرسلٍ مرسلاں، سرور عرشیاں، ہادیٍ انس و جاں، مقبلٍ مقبلاں
آپ کی ذات ہے باعثٍ کُن فکاں، رازٍ ارض و سما خاتم الانبیاء


آپ فخرٍ عجم آپ شانٍ عرب، آپ فضلٍ اتم، آپ رحمت لقب
سرورٍ ذی حشم، شاہ والا نسب، مرتضٰی، مجتبٰی، خاتم الانبیاء


اے جمیلُ الشٍّم، اے امام اُلمُم، آپ ہیں صاحبٍ جود و ابرٍ کرم
ہستیٍ محترم قبلہ محترم، اے رسول خدا، خاتم الانبیاء


آپ ہیں وجہْ تخلیقٍ کون و مکاں، آپ کے دم سے ہیں یہ زمیں آسماں
آپ ہیں بےنشانی کا بیّن نشاں، اے شہ دوسرا، خاتم الانبیاء


آپ کے سر پہ لولاک کا تاج ہے، آپ ہی کو فقط فخرٍ معراج ہے
آپ کے ہاتھ اسلام کی لاج ہے، یا نبی مصطفٰی خاتم الانبیاء


میری جانب بھی ہو اک نگاہٍ کرم، اے شفیع الواریٰ، خاتم الانبیاء
آپ نورٍ ازل، آپ شمعٍ حرم، آپ شمسٍ الضحٰی، خاتم الانبیاء


صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

0 comments:

Post a Comment