پنجاب بھر کے ٹیچر ایجوکیٹرز کا نوکریوں پر مستقل کرنے کا مطالبہ
لاہور…
لاہور
میں پنجاب بھرسے آئے ٹیچرایجوکیٹرزکااپنے مطالبات کے حق میں تین روز سے
ھرناجاری ہے۔رات گئے بھی مظاہرین کی بڑی تعداد ڈائریکٹوریٹ میں جاری دھرنے
میں شریک رہی۔ پنجاب بھر کے اساتذہ کی تربیت کرنے والے ساڑھے چار ہزار سے
زائد ٹیچر ایجوکیٹرز نے وحدت کالونی میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹاف ڈویلپمنٹ میں
احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے،انھوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے ہیں جن
پر ان کے مطالبات درج ہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ ان کا سروس اسٹرکچر بحال کر
کے انھیں ریگولر کیا جائے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ 2007ء میں پنجاب حکومت نے
ان کا سروس اسٹرکچربحال کیا تھا لیکن چھ سال بعدبھی انتظامیہ کی ملی بھگت
کے باعث اس پرعملدرآمدنہیں کیاگیا،ان کا کہنا تھا کہ تین روز سے وہ دھرنا
دیے ہوئے ہیں لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،مظاہرین نے آج ا
سمبلی حال کے سامنے مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment