Sunday 17 March 2013

Kitchen Tips For Ladies

Posted by Unknown on 08:35 with No comments
کچن ٹوٹکے
 پنیر کو زیادہ عرصے محفوظ رکھنا ہو تو اسے ہلکے سرکے یا سرکہ ملے پانی سے بھیگے نیپکن میں لپیٹ کر رکھیں۔ عرصے تک تازہ رہے گا۔
گندھے ہوۓ آٹے کو خمیر ہونے سے محفوظ رکھنا ہو تو اسے شیشے کے برتن میں رکھ کر فریج میں رکھیں۔

شیشے کے برتنوں میں چمک لانے کے لیے انہیں کسی بھی واشنگ پوڈر سے دھو کر جب کھنگالیں تو پانی میں دو چمچ سرکہ ملا لیں ۔
اس طرح برتنوں میں چمک آ جاۓ گی ۔

چاول اور دال اگر زیادہ لے کر اسٹاک کر لئے جائیں تو کیڑا لگ جاتا ہے اگر دو یا تین تیز پات ڈال دیں تو کیڑا نہیں لگے گا۔

اگر چھری چمچ جیسی چیزوں پر زنگ لگ جائے تو میٹھا سوڈا،سرکہ اور وم یا جس چیز سے بھی برتن دھوتے ہیں ان تینوں کا ملغوبہ ( پیسٹ)سا بنا لیں اور برتنوں پر لگا کر 1-2 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔ زنگ سے نجات مل جائے گی

0 comments:

Post a Comment