Showing posts with label Kitchen Tips. Show all posts
Showing posts with label Kitchen Tips. Show all posts

Sunday, 18 August 2013

Household Tips

Posted by Unknown on 04:18 with No comments
گھریلو ٹوٹکے

٭سالن میں غلطی سے زیادہ نمک ڈل جائے تو پریشان نہ ہوں اس میں صرف ایک چھلا ہوا آلو ڈال دیں وہ تمام اضافی نمک جذب کرلے گا۔
٭اگر آپ یہ تسلی کرنا چاہتی ہیںکہ انڈا خراب تو نہیں تو انڈے کو ٹھنڈے نمک ملے پانی میں ڈال دیں اگر وہ تیرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ انڈا خراب ہے اور اگر ڈوب جائے تو سمجھ لیں کہ انڈا ٹھیک ہے۔
٭سر درد کا بہتر علاج ایک لیموں لیں اور اسے کاٹیں پھر اس کو اپنی پیشانی پر ملیں سر درد ٹھیک ہوجائے گا۔
٭اگر آپ مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے تکلیف دہ خارش کا شکار ہیں تو اس جگہ پر تھوڑا سا صابن لگائیں‘ خارش فوراً غائب ہوجائے گی۔
٭اگر آپ کے گھر میں چیونٹیاں اور کاکروچ بہت زیادہ ہیں تو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ فرش پر چاک سے لکیر لگادیں‘ پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
٭انڈے کو ابالنے سے پہلے اگر پانی میں تھوڑا سا نمک ملالیں تو انڈے کا چھلکا پھٹتا نہیں۔
٭کھانے سے پہلے ہمیشہ تھوڑا سا نمک چکھنے کی عادت ڈالیں اس سے انسان بہت سے امراض سے محفوظ رہتا ہے۔
٭اگر آپ کا لوہے کا فرنیچر زنگ آلود ہوگیا ہے تو تارپین کے تیل کو کپڑے پر لگا کر اسے صاف کرلیں۔
٭لیدر کے فرنیچر پر سیاہی کے سخت دھبے لگ جائیں تو نیل پالش ریموور سے صاف کیے جاسکتے ہیں۔
٭اگر آپ کا چاندی کا زیور کالا ہوگیا ہے تو اس پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر اچھی طرح ملیں۔
٭اگر لیموں کا زیادہ رس حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسے اوون میں ہلکا سا گرم کرلیں یا پھر گرم پانی میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں۔
٭گھر میں بچی ہوئی کافی کو ضائع کرنے کی بجائے لان میں پودوں میں ڈال دیں‘ یہ بہت اچھی کھاد کا کام کرتی ہے۔
٭فریج سے اگر سبزیوں اور پھلوں کی بو ختم کرنا ہوتو اس میں ایک لیموں کاٹ کر رکھ دیں یا پھر ایک عد دبجھا ہوا کوئلہ رکھ دیں۔
٭برسات کے موسم میں بستر اور گدوں وغیرہ کو نمی اور سیلن سے بچانے کے لیے ٹالکم پاؤڈر استعمال کریں اگر گدے پر تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر چھڑک کر اوپر بیڈ شیٹ بچھائی جائے تو نمی سے محفوظ رہیں گے۔

Wednesday, 24 July 2013

Some Tips For Kitchen

Posted by Unknown on 03:42 with No comments
*اگر سالن بناتے ہوئے آخر میں شوربے، قورمے یا سبزی کے اوپر گھی یا تیل نہ آ رہا ہو تو آدھا ٹی سپون سوکھی میتھی شامل کر دیں، چند ہی سیکنڈ کے اندر گھی اوپر آ کر سالن کی رونق دوبالا کر دے گا۔
* فرائنگ کا کام کرتے ہوئے آئل کی عجیب سی بُو پھیل جاتی ہے۔ تو اسے دور کرنے کے لیے دو ٹوٹکے دیتی ہوں۔
ایک تو یہ کہ فرائینگ کرتے ہوئے پاس کینڈل جلا کر رکھ لیں۔ ساری بُو کینڈل کی خوشبو میں تبدیل ہوتی جائے گی۔ یا
کسی برتن میں ساتھ پانی بھی اُبالتے جائیں لیکن اس پانی میں چھوٹی الائچی، دارچینی بھی ڈال لیں۔ تو اک خوشبو سی پھیل جائے گی۔
میری ایک دوست فرائنگ کا کام کرنے کے بعد کچن میں اگربتی جلا دیتی ہے۔ پھر تو فرائنگ کی بُو سرے سے ہی غائب ہو جاتی ہے۔
* اورنج جوس یا کوئی دوسرا جوس پیتے ہوئے اگر اس میں زیادہ کھٹاس محسوس ہو تو ایک گلاس اورنج جوس میں ایک چٹکی کالا نمک ڈال کر مکس کر لیں۔ پی کر محسوس کریں کھٹاس غائب اور کتنا بہترین ذائقہ ہو گیا ہے۔
* زردہ پکاتے ہوئے دم دینے سے پہلے اس میں ایک درمیانہ سپون تیل یا گھی شامل کر کے چاول مکس کر لیں۔ تو پکنے کے بعد دیکھیے گا چاولوں کے اوپر ایک شائن سی آ جائے گی۔
* بعض دفعہ کھیر بنانے کے بعد بھی اس میں چاول اور دودھ علیحدہ علیحدہ سے نظر آتے ہیں۔ تو گبھرائیے مت، ہینڈ مکسر لیں اور اس میں تھوڑا چلا کر مکس کر لیں اور تھوڑا پکا لیں۔ لیجیے کھیر اچھی طرح مکس ہو جائے گی اور پرابلم بھی حل۔
نوٹ: اگر یہی طریقہ آپ گاجر کی کھیر یعنی گجریلا میں استعمال کر لیں تو اور بھی اچھا رزلٹ ملے گا۔ گاجر کھیر میں علیحدہ سے نظر نہیں آئے گی۔ اور بہت پیارا پنکش سا کلر پوری کھیر کا ہو جائے گا۔ جو دیکھنے میں بھی بہت اچھا لگے گا۔ اور کھیر کا ذائقہ بھی مزیدار ہو گا۔
* اگر باتھ روم کی صفائی کرنے والے لیکوئیڈ ختم ہوں تو واشنگ پاؤڈر یعنی سرف سے اپنے باتھ ٹب اور سینک کو صاف کیجئے۔ دیکھیے کتنے صاف شفاف اور چمکدار ہو گئے ہیں

Thursday, 4 July 2013

Kitchen Tips

Posted by Unknown on 02:43 with No comments
گوشت جلدی گلانے کے لیے

خربوزے کے چھلکے سُکھا کر پیسیں اور رکھ لیں۔ جب گوشت گلانا ہو تو دو تین چٹکی ڈال دیا کریں۔

سبز مرچوں کی جلن
 
کچھ خواتین کی جلد بے حد نازک یا حساس ہوتی ہے کسی بھی تلخ چیز کے ہاتھ میں آتے ہی انہین الرجی ہو جاتی ہے اگر سبز مرچیں کاٹتے ہوے ہاتھوں میں شدید جلن ہو تو اسے فوری طور پر دور کرنے کےلئے آپ اپنے ہاتھوں کو ہلدی اور چینی ملے محلول میں تھوری دیر  کےلئے ڈبو دیں جلن ختم ہو جاے گی ۔ ان شاء اللہ

سبزی تازہ رکھنا

دو چمچہ سرکہ والے پانی میں بھگو کر پھر نکال کر رکھ دیں، سبزی تازہ رہے گی۔

Wednesday, 3 July 2013

Household Tips گھریلو ٹوٹکے

Posted by Unknown on 04:33 with No comments
گھریلو ٹوٹکے

٭اگر انگور کے چھلکے اتارنا ہوں تو انگور کے خوشے کو دو منٹ کیلئے گرم پانی میں ڈبو دیں پھر دو منٹ کیلئے خوب ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں پھر آسانی سے چھلکے ا تر جائیں گے ۔

٭اگر ڈبل روٹی رکھے رکھے باسی ہوگئی ہو تو فوائل میں لپیٹ کر گیس مارک کر کے اوون میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں ڈبل روٹی بالکل تازہ ہو جائے گی۔

٭لپ اسٹک کے داغ اگر کپڑوں میں لگ جائیں تو ان داغوں پر ہیئر اسپرے اچھی طرح چھڑک کر دس منٹ بعد کسی بھی واشنگ پاﺅڈر سے دھو لیں۔ اور پھر فورا استری کر لیں داغ مٹ جائیں گے۔

٭صبح نہانے کے بعد صرف پیر کے انگوٹھوں پر سرسوں کے تیل کا مساج کریں سارا دن تھکن کا احساس نہیں ہو گا۔

٭چاول پکاتے وقت ایک کھانے کا چمچہ سفید سرکہ ڈال دیں چاول ہمیشہ کھلے کھلے پکیں گے۔

٭مٹر کو زیادہ عرصے تک رکھنے کیلئے اس کے دانے نکال کر فریز کر لیجئے اور بارہ مہینے مٹر کے مزے لیں ۔

٭کرسٹل کے برتن دھونے کے لئے پانی میں سفید سرکہ اور واشنگ پاﺅڈر ملا کر برتن کو ڈبو کر کسی ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں۔برتن چمک اٹھیں گے۔

٭چائے کے خالی ٹی بیگ آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔

٭سبزیاں پکاتے وقت پکنے کے دوران آدھا چمچہ سرکہ ڈالنے سے سبزیوں کا رنگ قائم رہتا ہے ۔

٭روٹی پکانے سے پہلے آٹے کو آدھ گھنٹہ کیلئے ڈھانک کر رکھ دیں اس طرح آٹا صحیح رہتاہے اور اس کے پیڑے خراب نہیں ہوتے۔

٭آنکھوں میں روزانہ رات کو سرمہ لگانے سے آنکھوں کی بینائی تیزہوجاتی ہے۔

٭اگر نالیاں بند ہو جائیں تو تیزاب ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔تمام بند نالیاں کھل جائیںگی۔

٭اگر آپ کو قے آرہی ہو تودو تین چھوٹی الائچی چبالیں قے بند ہو جائے گی۔

٭روزانہ انار کا شربت پینے سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں۔

٭ جن لوگوں کو قبض رہتی ہے انہیں چاہئے کہ وہ رات کو سونے سے قبل دودھ میں تھوڑا سا مکھن ملا کر پی لیں انشاءاللہ قبض دور ہو جائے گی۔

٭کلونجی کو بھون کر سونگھنے سے زکام کی شدت میں کمی آ جاتی ہے ۔

٭موٹاپے سے بچنے کے لئے روزانہ نہار منہ لیموں کی چائے کا استعمال کریں۔

٭کپڑے پر لوہے کے زنگ کا داغ لسی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔

٭گنے کا رس یرقان کے مریضوں کیلئے بڑا مفید ہے ۔

٭چیونٹیوں سے بچنے کیلئے شکر کے ڈبے میں تین چار لونگ ڈال دیں۔

٭کھیرا چھیلنے کے بعد چھلکے کو کچرے میں نہ پھینکیں انہیں واش بیسن باورچی خانے کی نالی اور کونے کھدروں میں ڈال دیں لال بیگ نہیں آئیں گے۔

٭اسپرین کی گولیاں پانی میں ملا کر پھولوں پر چھڑکیں تو پھولوں کی تازگی اور شگفتگی دیر تک برقرار رہتی ہے۔

٭مچھلی پکائی جائے تو پورے کچن میں اس کی بو پھیلتی جاتی ہے۔ کسی برتن میں ابلے ہوئے پانی میں تین سے چار ٹی اسپون سرکہ ڈال کر باورچی خانے میں رکھ دیں تو بوختم ہو جاتی ہے۔

٭بھنڈیوں کو پکاتے یا ابالتے وقت ان پر اگر لیموں کے چند قطرے یا ’دو ٹی اسپون ‘املی کا پانی ملا دیں تو ان کی نرمی پکنے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔پھول گوبھی کی رنگت کو پکانے کے دوران بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ اس کیلئے آپ یہ کریں کہ پکاتے وقت اس میں لیموں کا چھلکا ڈال دیں۔

Monday, 1 July 2013

Instructions For Bath

Posted by Unknown on 01:15 with No comments

غسل کے لیے ہدایات

گرم اور ٹھنڈے پانی کے مساوی غسل کے لیے کسی ماہر ڈاکٹرکے مشورے سے ان کے گرم اور ٹھنڈے ہونے کا تعین کریں تاکہ اس سے درست طور پر استعفادہ حاصل کیا جاسکے۔
ماہواری کے امراض میں کمر غسل تیر بہدف ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ اس سے پیٹ اور کولھوں کی فالتو چربی سے بھی چھٹکارا ملتا ہے۔
مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ بھاپ غسل ضرور لیں تاکہ جسم تندرست، صحت مند اور خوبصورت ہو، نیز بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکے۔

Caution in Bath Soap

Posted by Unknown on 01:01 with No comments

غسل کے صابن میں احتیاط

بے جا اشتہاری صابنوں پر بالکل توجہ نہ دیں۔ یہ فائدے کی بجائے جلد کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
اکثر بازاری صابنوں الرجی کا باعث بنتے ہیں اس لیے صابن کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں۔
نہاتے وقت صابن سے پیدا ہونے والی جھاگ کو کبھی بھی فوراً صاف نہ کریں بلکہ اس کو جسم کی میل کچیل اتارنے دیں اور کم از کم دو منٹ تک لگارہنے دیں۔
چکنی جلد والی خواتین و مرد صابن کا استعمال زیادہ کریں۔
خشک جلد والے حضرات صابن کا استعمال کم کریں۔
خشک جلد والوں کو ایسا صابن استعمال کرنا چاہیے جس میں گلیسرین زیاد سے زیادہ ہو۔
خشک اور حساس جلد کے لیے، بچوں کے لیے بی بی سوپ استعمال کریں
کیل مہاسوں والی خواتین کو میڈیکٹیڈ سوپ استعمال میں مناسب حد تک لانا چاہیے۔
ڈیوڈرانٹ صابن کا استعمال چہرے کے لیے بے حد غیر مفید ہے۔

Household Soap Prescription

Posted by Unknown on 00:53 with No comments

صابن بنانے کا گھریلو نسخہ

یہ نسخہ ہر قسم کی جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔
نہانے کا عام صابن ۲۰۰ گرام
ناریل کا تیل ۲۰۰
عام صابن کو گرم پانی کی گرمی میں اچھی طرح پگھلائیں، پگھلنے پر اس میں ناریل کا تیل گرم حالت میں آہستہ آہستہ ملاتے جائیں اور اس مرکب کو ٹھنڈا ہونے تک کلاک وائز سمت میں گھوٹتے جائیں، ٹھنڈا ہونے پر جب یہ مرکب جم جائے تو کی حسب منشاء تکون بنالیں، بہترین صابن تیار ہے جو بازاری صابنوں سے سستہ اور بے ضرر ثابت ہوگا۔

Sunday, 30 June 2013

Avoid Getting Apple Black

Posted by Unknown on 00:34 with No comments

سیب کالے نہ ہوں

سیب کو جب کاٹا جاتا ہے تو وہ اسی لمحے کالے ہونے لگتے ہیں۔ سیب کو کالا ہونے سے بچانے کے لیے یخ ٹھنڈے پانی میں ایک چمچ نمک مکس کرکے سیب اس میں کاٹیں اور تھوڑی دیر فریض میں رکھ دیں۔ اس کے بعد پلیٹ میں نکال لیں، مزیدار ذائقے کے ساتھ نوش فرمائیے۔

Saturday, 8 June 2013

Useful Tips

Posted by Unknown on 23:59 with No comments
مفید ٹوٹکے

٭اگر انگور کے چھلکے اتارنا ہوں تو انگور کے خوشے کو دو منٹ کیلئے گرم پانی میں ڈبو دیں پھر دو منٹ کیلئے خوب ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں پھر آسانی سے چھلکے ا تر جائیں گے ۔
٭اگر ڈبل روٹی رکھے رکھے باسی ہوگئی ہو تو فوائل میں لپیٹ کر گیس مارک کر کے اوون میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں ڈبل روٹی بالکل تازہ ہو جائے گی۔
٭لپ اسٹک کے داغ اگر کپڑوں میں لگ جائیں تو ان داغوںپر ہیئر اسپرے اچھی طرح چھڑک کر دس منٹ بعد کسی بھی واشنگ پاﺅڈر سے دھو لیں۔ اور پھر فورا استری کر لیں داغ مٹ جائیں گے۔
٭صبح نہانے کے بعد صرف پیر کے انگوٹھوں پر سرسوں کے تیل کا مساج کریں سارا دن تھکن کا احساس نہیں ہو گا۔
٭چاول پکاتے وقت ایک کھانے کا چمچہ سفید سرکہ ڈال دیں چاول ہمیشہ کھلے کھلے پکیں گے۔
٭مٹر کو زیادہ عرصے تک رکھنے کیلئے اس کے دانے نکال کر فریز کر لیجئے اور بارہ مہینے مٹر کے مزے لیں ۔
٭کرسٹل کے برتن دھونے کے لئے پانی میں سفید سرکہ اور واشنگ پاﺅڈر ملا کر برتن کو ڈبو کر کسی ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں۔برتن چمک اٹھیں گے۔
٭چائے کے خالی ٹی بیگ آنکھوںپر رکھنے سے آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔
٭ہینگ کا استعمال کھانوں میں نہ صرف ذائقہ لاتا ہے بلکہ یہ ہاضمے کیلئے بھی مفیدہے۔
٭سبزیاں پکاتے وقت پکنے کے دوران آدھا چمچہ سرکہ ڈالنے سے سبزیوںکا رنگ قائم رہتا ہے ۔
٭روٹی پکانے سے پہلے آٹے کو آدھ گھنٹہ کیلئے ڈھانک کر رکھ دیں اس طرح آٹا صحیح رہتاہے اور اس کے پیڑے خراب نہیں ہوتے۔
٭آنکھوں میں روزانہ رات کو سرمہ لگانے سے آنکھوں کی بینائی تیزہوجاتی ہے۔
٭اگر نالیاں بند ہو جائیں تو تیزاب ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔تمام بند نالیاں کھل جائیںگی۔
٭اگر آپ کو قے آرہی ہو تودو تین چھوٹی الائچی چبالیں قے بند ہو جائے گی۔
٭روزانہ انار کا شربت پینے سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں۔
٭ جن لوگوں کو قبض رہتی ہے انہیں چاہئے کہ وہ رات کو سونے سے قبل دودھ میں تھوڑا سا مکھن ملا کر پی لیں انشاءاللہ قبض دور ہو جائے گی۔
٭کلونجی کو بھون کر سونگھنے سے زکام کی شدت میں کمی آ جاتی ہے ۔
٭موٹاپے سے بچنے کے لئے روزانہ نہار منہ لیموں کی چائے کا استعمال کریں۔
٭کپڑے پر لوہے کے زنگ کا داغ لسی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔
٭گنے کا رس یرقان کے مریضوں کیلئے بڑا مفید ہے ۔
٭چیونٹیوں سے بچنے کیلئے شکر کے ڈبے میں تین چار لونگ ڈال دیں۔
٭کھیرا چھیلنے کے بعد چھلکے کو کچرے میں نہ پھینکیں انہیں واش بیشن باورچی خانے کی نالی اور کونے کھدروں میں ڈال دیں لال بیگ نہیں آئیں گے۔
٭اسپرین کی گولیاں پانی میں ملا کر پھولوں پر چھڑکیں تو پھولوں کی تازگی اور شگفتگی دیر تک برقرار رہتی ہے۔
٭مچھلی پکائی جائے تو پورے کچن میں اس کی بو پھیلتی جاتی ہے۔ کسی برتن میں ابلے ہوئے پانی میں تین سے چار ٹی اسپون سرکہ ڈال کر باورچی خانے میں رکھ دیں تو بوختم ہو جاتی ہے۔
٭بھنڈیوں کو پکاتے یا ابالتے وقت ان پر اگر لیموں کے چند قطرے یا ’دو ٹی اسپون ‘املی کا پانی ملا دیں تو ان کی نرمی پکنے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔پھول گوبھی کی رنگت کو پکانے کے دوران بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ اس کیلئے آپ یہ کریں کہ پکاتے وقت اس میں لیموں کا چھلکا ڈال دیں۔

Sunday, 17 March 2013

Kitchen Tips For Ladies

Posted by Unknown on 08:35 with No comments
کچن ٹوٹکے
 پنیر کو زیادہ عرصے محفوظ رکھنا ہو تو اسے ہلکے سرکے یا سرکہ ملے پانی سے بھیگے نیپکن میں لپیٹ کر رکھیں۔ عرصے تک تازہ رہے گا۔
گندھے ہوۓ آٹے کو خمیر ہونے سے محفوظ رکھنا ہو تو اسے شیشے کے برتن میں رکھ کر فریج میں رکھیں۔

شیشے کے برتنوں میں چمک لانے کے لیے انہیں کسی بھی واشنگ پوڈر سے دھو کر جب کھنگالیں تو پانی میں دو چمچ سرکہ ملا لیں ۔
اس طرح برتنوں میں چمک آ جاۓ گی ۔

چاول اور دال اگر زیادہ لے کر اسٹاک کر لئے جائیں تو کیڑا لگ جاتا ہے اگر دو یا تین تیز پات ڈال دیں تو کیڑا نہیں لگے گا۔

اگر چھری چمچ جیسی چیزوں پر زنگ لگ جائے تو میٹھا سوڈا،سرکہ اور وم یا جس چیز سے بھی برتن دھوتے ہیں ان تینوں کا ملغوبہ ( پیسٹ)سا بنا لیں اور برتنوں پر لگا کر 1-2 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اور پھر پانی سے دھو لیں۔ زنگ سے نجات مل جائے گی