Tuesday, 19 March 2013

Oye Bastard!You Are Also Pakistani?

Posted by Unknown on 07:42 with No comments
 

ایک بار آئی ٹی مینیجر برائے یورپ کی آسامی پر مائیکروسافٹ نے درخواستیں‌مانگیں۔ کٹ لسٹ کے مطابق کوئی پانچ ہزار امیدوار سامنے آئے۔ بل گیٹس نے انہیں ایک بہت بڑے گراؤنڈ میں بلوایا اور ان سے مخاطب ہوا
بل گیٹس: آپ سب خواتین و حضرات کا بہت بہت شکریہ۔ ہم دراصل ایک بہت اہمیت کی حامل آسانی کے لئے آج کا انٹرویو کر رہے ہیں۔ آپ میں سے وہ اصحاب جو جاوا زبان کو جانتے ہیں، وہ موجود رہیں، باقی تمام حضرات سے معذرت، وہ جا سکتے ہیں
ثقلین نامی ایک پاکستانی سوچتا ہے کہ اگرچہ میرے پاس جاوا کا کوئی علم نہیں، پھر بھی میں‌ اگر رک بھی جاؤں‌تو کیا حرج ہے
ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں
بل گیٹس: ہماری آج کے منتخب رکن کے بارے اتنا کہنا کافی رہے گا کہ وہ یورپ میں ہماری شناخت بن کر رہیں‌ گے۔ آپ میں سے وہ افراد جن کی ماتحتی میں‌کم از کم سو افراد ہوں، موجود رہیں، باقی سب جا سکتے ہیں
ثقلین پھر سوچتا ہے کہ آج تک میں‌نے اپنے سوا کسی پر دھونس نہیں جمائی، پھر بھی رکنے میں کیا حرج ہے
اتنی دیر میں‌مزید ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں
بل گیٹس: آپ کی جاب کی نوعیت بہت اہم ہے۔ آپ میں سے وہ افراد جو ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی ڈگری رکھتے ہیں، صرف وہی رک سکتے ہیں۔ باقی دوستوں سے معذرت
ثقلین پھر وہی سوچتا ہے کہ اگر میں ہائی سکول بھی پاس نہ کر سکا تو میرا کیا قصور۔ پھر بھی رک جاتا ہوں
ایک ہزار افراد پھر سر جھکائے چلے جاتے ہیں
بل گیٹس: آپ میں سے وہ افراد جو کم از کم پانچ سالہ تجربہ رکھتے ہیں، رک سکتے ہیں
ثقلین پھر وہی سوچ کر رک جاتا ہے
ایک ہزار مزید افراد چلے جاتے ہیں
بل گیٹس: آہا، اب صرف ایک ہزار مناسب افراد بچ گئے۔ دیکھیں جناب، ہمیں‌ جو امیدوار درکار ہے، اسے یورپ کی کئی زبانیں آتی ہوں
پانچ سو افراد اٹھ کر چلے جاتے ہیں
ثقلین پھر وہی سوچ کر رک جاتا ہے
بل گیٹس: گڈ۔ آپ تمام افراد بنیادی شرائط پر پورا اترے۔ اب وہی امیدوار رکے جو سربو کروشین زبان بول سکتا ہو
چار سو اٹھانوے افراد چلے جاتے ہیں
ثقلین پرھ وہی سوچ کر رک جاتا ہے کہ نہ جانے سے شاید کچھ بھلا ہو جائے
اب دو افراد اور بل گیٹس موجود ہیں۔ بل گیٹس کہتا ہے بہت بہت مبارکباد ہو۔ اب ذرا آپ دونوں ایک دوسرے سربو کروشین زبان میں بات کریں اور بتائیں کہ کس کی زبان پر زیادہ گرفت ہے
ثقلین سوچتا ہے کہ پالا مار لیا
دوسرے بندے سے مخاطب ہو کراردو میں کہتا ہے: "ہاں بھئی استاد، کیا حال ہیں؟"
دوسرا بندہ: "اوئے کمینے! تو بھی پاکستانی ہے؟"

0 comments:

Post a Comment