Monday 11 March 2013

Mujhe Tumse Muhabbat Ho Gai Hai

Posted by Unknown on 08:02 with No comments

بڑی دلچسپ غفلت ہو گئ ہے
اچانک ان سے الفت ہو گئ ہے

غم جاناں بھی گو اک حادثہ ہے
غم دوراں سے فرصت ہو گئ ہے

تمہیں کچھ علم ہے کہتی ہے دنیا
مجھے تم سے محبت ہو گئ ہے

کسی نے سانس لی تھی اک ٹھنڈی
ہمیں بھی ساتھ راحت ہو گئ ہے

دل ناداں ـــــــــــ ذرا محتطاط رہنا
محبت بھی تجارت ہو گئ ہے

تیری آنکھوں میں آنسو آ گۓ ہیں
کہ دنیا خوبصورت ہو گئ ہے

عدم بادہ کشی عادت تھی پہلے
مگر اب تو طبیعت ہو گئ ہے
(سید عبدالحمید عدم)

0 comments:

Post a Comment