Wednesday 6 March 2013


قومی ہاکی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی‘ ٹیم سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں‘ بہتر نتائج دینگے: اختر رسول
ایپوہ (اے پی پی) پاکستان ٹیم محمد عمران کی قیادت میں جیت کا عزم لیے سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے ملائیشیا پہنچ گئی۔ ملائیشیا پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ منیجر اختر رسول نے کہاکہ اذلان شاہ کپ میں ٹیم سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں تاہم نئے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے خلاف میچز سخت ہوں گے لیکن کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔ ٹورنامنٹ 9 مارچ سے ایپوہ میں شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9 مارچ کو، دوسرا میچ 10مارچ کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 12 مارچ کوپاکستان اور بھارت ‘چوتھا میچ 14 مارچ کو پاکستان اور ملائیشیا ‘ 16مارچ کو پانچواں میچ کوریا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پہلی، دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشنز کے لئے میچز 17مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں۔

0 comments:

Post a Comment