Sunday 24 March 2013


نکاح سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 

حضرت ابونجیح روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص نکاح کی قدرت رکھنے کے باوجود نکاح نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
سنن دارمی:جلد دوم:حدیث نمبر 28
تشریح:۔
نکاح سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے اور نفس کا حق بھی ہے اس سے اجتناب کرنا نفس پر ظلم کرنا ہے، اور بعض اوقات نکاح نہ کرنے کی وجہ سے بندہ فتنے میں پڑ جاتا ہے ، مگر اب ایک فرقہ ایسا بھی پیدا ہوچکا ہے جو نکاح نہ کرنے کو بہت افضیلت کا درجہ سمجھتا ہے مگر شاید وہ اسلام کی تعلیمات سے نابلد ہیں کہ وہ اتنا واضح حکم رسول کو بھی نہ جان سکے، نکاح کے فوائد بےشمار ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں۔
نکاح سنت سمجھ کر کرنے سے نیکی کا ملنا۔
نکاح سے نسلِ انسانی کی بقاء ہوتی ہے۔
نکاح کرنے والا مرد اور عورت بے شمار گناہوں سے بچ جاتے ہیں۔
نکاح کرنے والے اولاد جیسی نعمت پاتے ہیں۔
اولاد کی اچھی تربیت کرنے والے والدین کو اولاد کے ہر اچھے عمل کا برابر ثواب ملتا ہے بےشک وہ خود وفات بھی پا جائیں۔

0 comments:

Post a Comment