حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی اور نبی نہیں
اللہ تعالیٰ نے نبوت کا سلسلہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم پر ختم
کر دیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یا بعد میں کوئی نیا نبی
کسی لحاظ سے نہیں ہو سکتا۔ جو شخص حضور کے زمانہ میں یا حضور صلی اللہ علیہ
وسلم کے بعد کوئی نیا نبی مانے یا جائز جانے وہ کافر ہے۔
ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مرتبہ
نبیوں میں سب سے بڑا مرتبہ ہمارے آقا و مولا سید الانبیاء ،نبیوں کے
سردار صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے اور نبیوں کو جو کمالات جدا جدا ملے حضور
صلی اللہ علیہ وسلم میںوہ سب کمالات جمع کر دئیے گئے۔ اور ان کے علاوہ حضور
کو وہ کمالات ملے جن میں کسی کا کوئی حصہ نہیں۔ غرض خدا نے انھیں جو مرتبہ
دیا ہے وہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملا۔
0 comments:
Post a Comment