Thursday, 14 March 2013


اسلام آباد میں ژالہ باری،سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت ملتوی
اسلام آباد… 
اسلام آباد میں خراب موسم شدید ژالہ باری کے باعث سپریم کورٹ میں رینٹل پاور عمل درآمد کیس میں چیر مین نیب کے خلاف توہین عدالت جیسے اہم مقدمات کی سماعت نا ہو سکی چیف جسٹس ، جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالتی بینچ انتخابی اصلاحات عمل درآمد کیس اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار بارے سماعت کے بعد حکم لکھوا رہا تھا کہ اس دوران کالی گھٹا امڈ آئی اور چشم زدن مین شدیدبارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک کی چھت کیونکہ فائبر کی ہے اس لیے چھت پر پڑنے والے اولوں کے باعث شدید شور میں کان پڑی آواز بھی سنائی نہ دے رہی تھی۔ عدالت نے کافی دیر انتظار کیا اور پھر پی آئی اے بے ضابطگی کیس ، رینٹل پاور عمل درآمد کیس میں چیر مین نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے مقدمات ملتوی کر دئیے اور ججز اٹھ کر اپنے چیمبرز میں چلے گئے۔ اب چیر مین نیب کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 19جب کہ پی آئی اے میں بیضابطگیوں کے کیس کی سماعت 20مارچ کو ہو گی ۔

0 comments:

Post a Comment