Thursday, 7 March 2013

Terms of Fasting...

Posted by Unknown on 19:01 with No comments
روزہ کی شرائط

روزہ دار کا مکلف یعنی عاقل بالغ ہونا اور خاص عورت کے لیے حیض و نفاس سے خالی ہونا روزہ کے لیے شرط ہے (عامۂ کتب)۔

نابالغ بچہ لڑکا خواہ لڑکی روزہ رکھے یا نہیں؟

نابالغ لڑکے یا لڑکی پر اگرچہ روزہ فرض نہیں، مگر حکم شریعت یہ ہے کہ بچہ جیسے ہی آٹھویں سال میں قدم رکھے اس کے ولی پر لازم ہے کہ اسے نماز روزے کا حکم دے اور جب بچہ کی عمر دس سال کی ہو جائے اور گیارہواں سال شروع ہو۔ اور اس میں روزہ رکھنے کی طاقت ہو تو اس سے روزہ رکھوایا جائے۔ نہ رکھے تو مار کر رکھوائیں۔ اگر پوری طاقت دیکھی جائے ، ہاں رکھ کر توڑ دیا تو قضا کا حکم نہ دیں گے اور نما ز توڑ ے تو پھر پڑھوائیں۔
(ردالمحتار)

0 comments:

Post a Comment