Monday 25 March 2013

Red-handed... رنگے ہاتھوں

Posted by Unknown on 18:55 with No comments

رنگے ہاتھوں،
=========

"شادی کی رات آپ نے جو سونے کی انگوٹھی مجھے دی تھی، وہ کہیں کھو گئی ہے ۔"
بیوی نے گھبرائی ہوئی آواز میں کہا تو شوہر نے جلدی سے کہا۔

" عجیب اتفاق ہے کہ آج میرے کوٹ کی جیب سے بھی ہزار روپے غائب ہیں۔۔۔ خیر مجھے ہزار کے نوٹ کا غم نہیں ہے۔"

"کیوں؟" بیوی نے چونک کر پوچھا۔

"اس لیے کہ تمہاری کھوئی ہوئی انگوٹھی مل گئی ہے۔"

"کیا سچ ؟" بیوی خوش ہوگئی۔ "کہاں پڑی تھی ؟"

"میرے کوٹ کی جیب میں تھی، جس میں سے ہزار روپے غائب ہوئے ہیں۔"

0 comments:

Post a Comment