Sunday, 3 March 2013

Revelation of Satan...

Posted by Unknown on 00:33 with No comments
الہام کے معنی 
ولی کے دل میں بعض وقت سوئے یا جاگتے میں کوئی بات القاء ہوتی ہے اس کو الہام کہتے ہیں۔

وحیٔ شیطانی
شیطان اپنے رفیقوں یعنی کاہن، ساحر اور دوسرے کافروں اور فاسقوں کے دل میں کوئی بات ڈال دیتا ہے اسے لغوی معنی کے اعتبار سے وحی شیطانی کہتے ہیں ۔ یہ لوگ ایک دوسرے کو فریب دہی اور ملمع سازی کی چکنی چپڑی باتیں سکھاتے ہیں تاکہ انھیں سن کر لوگ ان کی طرف مائل ہو جائیں اور ان کو پسند کرنے لگیں اور پھر کبھی برے کاموں اور کفر و فسق کی دلدل سے نہ نکلنے پائیں۔ لیکن جو خدا کے نیک بندے ہیں وہ ان کے اغوا میں نہیں آتے بلکہ لاحول بھیج کر دوسرے نیک کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment