مینار پاکستان پر جلسہ نہیں پانی پت کی جنگ ہو گی، عمران خان
لاہور
…
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کو مینار
پاکستان پر جلسہ نہیں پانی پت کی جنگ ہوگی اور اس میدان میں فیصلہ ہوگا کہ
تبدیلی آنی ہے یا لوٹ کھسوٹ جاری رہنی ہے۔ لاہورمیں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن
کے کمپین آفس کے افتتاح کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ پرانے زمانے میں
جنگوں سے فیصلہ ہوتا تھا کہ کس نے رہنا ہے اورکس نے جانا ہے، اسی طرح 23
مارچ کو لاہورمیں ان کا جلسہ بھی فیصلہ کن ہوگا۔ عمران خان کا کہناتھاکہ وہ
مقابلہ کرناجانتے ہیں ، امپائر نیوٹرل ہوں یا جانبدار ، وہ دونوں صورتوں
میں مخالفین کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کا مقابلہ اْن لوگوں
سے ہے جن کے پاس لوٹا ہوا پیسہ ، پولیس اور پٹواری ہیں، ایک طرف جنون اور
نظریہ ہے تو دوسری طرف پیسہ ہے ، کارکن تبدیلی لانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا
زور لگادیں، 23مارچ کے جلسے میں شریک لوگ بڑے اپنے تاریخی کردارپر فخر کریں
گے۔
0 comments:
Post a Comment