Tuesday 12 March 2013


سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت آج بھی ہوگی
اسلام آباد…
 سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت آج بھی ہوگی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سر براہی میں تین رکنی بنچ کررہاہے۔ گزشتہ سماعت پرعدالت نے 8 جون 2012 کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے الیکشن کمیشن اور وفاق سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جواب داخل کرے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اختیارات سے متعلق تشریح کردی ہے۔ الیکشن کمیشن خود کو کیوں کمزور محسوس کرتا ہے، کیا فیصلے دینے کے لیے وزارت قانون سے پوچھیں گے؟

0 comments:

Post a Comment