اچانک گرنے والے آئس برج کیمرے کی آنکھ میں محفوظ
ارجنٹائن
…این جی ٹی…
دیوہیکل برف کے تودے گرنے کی خبریں آتی ہی رہتی ہیں لیکن
ارجنٹائن میں اچانک گرنے والے آئس برج کو وہاں موجود سیاحوں نے اپنے کیمرے
کی آنکھ سے محفوظ کر لیا۔ سیاحوں کا ایک گروہ تفریح کے لئے اس بر فیلی وادی
کی سیر میں مصروف تھا کہ اس دوران ان کے سامنے موجود دیوہیکل برف کا پل
اچانک گرنا شروع ہوگیا۔ تما م سیاح افراتفری کے بجائے اس نظارے کو اپنے
کیمروں میں ریکارڈ کرنے میں مگن ہو گئے اور منٹوں میں یہ آئس برج گر کر
پانی میں مل گیا۔

0 comments:
Post a Comment