Thursday, 7 March 2013


چین میں دنیا کا پہلا پانڈا تھیم ہوٹل کھول دیا گیا
بیجنگ…این جی ٹی…
 چین کے صوبے Sichuanمیں ایمائی پہاڑیوں کے پاس دنیا کا پہلا پانڈا تھیم ہوٹل کھول دیا گیا ہے۔اپنی نوعیت کے دنیا کے سب سے پہلے پانڈا تھیم ہوٹل کے تمام کمرے پانڈوں کی اشیاء سے سجائے گئے ہیں جس میں بستروں اور فرنیچر کے کپروں سے لیکر تصاویر ،مجسمے حتیٰ کہ کھلونے وغیرہ بھی پانڈے کی شکل میں موجود ہیں۔یہاں کے ملازمین پانڈا کاسٹیومز میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتے نظر آتے ہیں جبکہ فی رات کمروں کا کرایہ48سے80ڈالر(300سے500یوئن)رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ اپنی نوعیت کے پہلے اور بیحد دلچسپ اس پانڈا تھیم ہوٹل کا باقاعدہ افتتاح مئی میں کیا جائیگا۔

0 comments:

Post a Comment