الیکشن قواعد کے برخلاف ہزاروں نوکریاں بانٹی گئیں،شاہ محمود
ملتان
…
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ حکومت
نے الیکشن کمیشن کے قوانین توڑتے ہوئے کھلم کھلا نوکریاں دی جارہی ہیں۔
گزٹٹ آفیسر کی آسامیوں پر بھی بغیر اشتہار اور ٹیسٹ کے نوکریاں دی گئی ہیں۔
ملتان کے بہاوالدین زکریا کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں نیشنل بینک آف پاکستان میں 4 ہزار اسامیوں پر
12 مارچ کو جوائننگ دی گئی ہیں جس کے دستاویزی ریکارڈ ان کے پاس موجود ہیں
الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا فوری نوٹس لے انہوں نے کہا کہ
ملک کی 18 کروڑ عوام شفاف انتخابات چاہتی ہے،گزشتہ پانچ سالہ جمہوری دور
میں برداشت کا تاثر بڑھا ، سیاسی پختگی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ دشت
گردی میں اضافہ، بے روز گاری، اداروں کی توڑ پھوڑ، نا اہل لوگوں کا اداروں
کے سربراہ مقرر کئے گئے۔ اس موقع پر کئی اہم سیاسی مقامی شخصیات نے بھی
تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
0 comments:
Post a Comment