Thursday, 7 March 2013

The purpose of fasting in the Holy Quran.

Posted by Unknown on 18:36 with No comments
قرآن کریم میں روزہ کا مقصد

 قرآن کریم نے روزہ کے مقاصد اور اس کے اغراض تین مختصر جملوں میں بیان فرمائے ہیں:
(۱) 
یہ کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کو کبریائی اور اس کی عظمت کا اظہار کریں۔
(۲) 
ہدایت الہٰی ملنے پر خدائے کریم کا شکر بجالائیں کہ اس نے پستی و ذلت کے عمیق غار سے نکال کر ، رفعت و عزت کے اوج کمال تک پہنچایا۔
(۳) 
یہ کہ مسلمان پرہیز گار بنیں اور ان میں تقویٰ پیدا ہو۔
۔۔’’ تقویٰ‘‘ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جس کے حاصل ہو جانے کے بعد دل کو گناہوں سے جھجک معلوم ہونے لگتی ہے اور نیک کاموں کی طرف اس کو بے تاہانہ تڑپ ہوتی ہے روزہ کا مقصود یہ ہے کہ انسان کے اندر یہی کیفیت پید ا ہو ۔ دوسرے الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ روزے ، خداترسی کی طاقت انسان کے اندر محکم کر دیتے ہیں۔ جس کے باعث انسان اپنے نفس پر قابو پا لیتا ہے اور خدا کے حکم کی عزت اور عظمت اس کے دل میں ایسی جاگزیں ہو جاتی ہے کہ کوئی جذبہ اس پر غالب نہیں آتا اور یہ ظاہر ہے کہ ایک مسلمان خدا کے حکم کی وجہ سے حرام ناجائزاور گندی عادتیں چھوڑ دے گا اور ان کے ارتکاب کی کبھی جرات نہ کرے گا۔ اسی اخلاقی برتری کو ہم تقویٰ کہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment