Sunday 31 March 2013

دور جدید میں بڑھا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے۔ جس نے ہر مردو عورت کو پریشان کر رکھا ہے۔ پیٹ کم کرنے کے لیے بہت سے ٹوٹکے آزمائے جاتے ہیں۔
بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کے ٹوٹکے درج زیل ہیں جن پر عمل کر کے آپ کو یقیناَ فرق محسوس ہو گا۔
  • ایک پاؤ انگور کے رس کو 3 پاؤ روغن زیتون میں شامل کر کے ایک ہفتے کے لیے دھوپ میں رکھ دیں۔ گاہے بگاہے ہلاتے رہیں۔ ایک ہفتے بعد ململ کے کپڑے میں چھان کر بوتل میں رکھ لیں۔ اس تیل سے مالش کرنے سے چند دنوں میں فرق محسوس ہو گا۔
  • صبح سویرے نہار منہ نیم گرم 4 گلاس پانی پیئیں پیٹ کم ہونے کے ساتھ ساتھ جلد بھی شفاف ہو جائے گی۔
  • نہار منہ بھنی ہوئی سونف کھانے سے پیٹ اور وزن دونوں کم ہو جاتے ہیں۔
  • کھڑے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ سیدھے کھڑے ہوں۔ پیٹ ڈھیلا نہ ہونے پائے۔
  • زیادہ سے زیادہ پانی پینے بھوک نہیں لگتی اس سے وزن اور پيٹ دونوں کم ہو جاتے ہیں۔
  • سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
  • سیب اور کیلے کا استعمال پیٹ کی چربی کو ختم کرتا ہے۔
  • صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے تکیے کو پیٹ کے نیچے دبا کے الٹا لیٹ جائیں کوشش کریں کہ دو سیکنڈ کے لیے سانس اندر کی جانب کھینچیں۔ پیٹ کم ہو جائے گا۔
  • کھانے میں نمک کا کم استعمال پیٹ کی زائد چربی کو زائل کرتا ہے۔
  • کھولتے گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ لیں۔ پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔
  • کھانے میں دارچینی اور ادھرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
  • سبزیوں کا کثرت سے استعمال اور چکن کا کم استعمال بھی معاون ہوتا ہے۔
  • ہر گھنٹے بعد ایک گلاس پانی پینے سے پیٹ نہیں بڑھتا۔
  • چاول سے زیادہ گندم کا استعمال کریں کیونکہ چاول وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
  • نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔
یہ مشورے مردوعورت دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

0 comments:

Post a Comment