Wednesday 27 March 2013

دوسروں کو نقصان پہنچانے سے باز رہنا بھی صدقہ ہے

" حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
ہر مسلمان کے لئے صدقہ کرنا ضروری ہے ،
حضرت ابو موسی نے سوال کیا :
اگر وہ صدقہ کرنے کے لئے کچھ نہ پائے تو ؟
آپ نے فرمایا : اپنے ہاتھ سے محنت مزدوری کرے اور اجرت حاصل کرکے اپنے آپ کو بھی نفع پہنچائے اور صدقہ بھی کرے.
انہوں نے پھر پوچھا : اگراسے اس کی طاقت نہ ہو ؟
آپ نے فرمایا : وہ کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کردے ،
انہوں نے پھر پوچھا : اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو ؟
آپ نے فرمایا : بھلائی کا حکم دے.
انہوں نے کہا : اگروہ یہ بھی نہ کرسکے ؟
آپ نے فرمایا : وہ دوسرے کو نقصان پہنچانے سے باز رہے ، یہ بھی ایک قسم کا صدقہ ہے"

{ بخاری ومسلم }‬

0 comments:

Post a Comment