Thursday, 7 March 2013


برطانیہ :خاتون کی گھوڑوں سے محبت، ہزار سے زائد کھلونا گھوڑے جمع
لندن …
 شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا جسکے لیے لوگ لاکھوں کروڑوں بھی خرچ کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ برطانوی کاؤنٹی ساؤتھ یارکشائر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ سارہ بٹلر کو ہی دیکھ لیں جنہیں پلاسٹک کے گھوڑے جمع کرنے کا شوق ہے۔ان خاتون کے شوق کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے اب تک ایک ہزار سے زائد کھلونا گھوڑے جمع کر لئے ہیں جن پر خرچ کی گئی رقم20 ہزار پاؤنڈ تک جا پہنچتی ہے۔ سارہ کو بچپن سے ہی کھلونا گھوڑوں سے بے پناہ لگاؤ تھا اور وہ اُس وقت سے ہی رنگ برنگے کھلونے اپنے کمرے میں جمع کررہی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment