Monday, 4 March 2013

What is Hell?

Posted by Unknown on 21:00 with No comments
دوزخ
 اللہ تعالیٰ نے گہنگاروں اور کافروں کے عذاب اور سزا کے لیے ایک جگہ بنائی ہے۔ جس کا نام جہنم ہے اس کو دوزخ بھی کہتے ہیں۔ دوزخ میں ستر ہزار وادیاں (جنگل) ہیں۔ ہر وادی میں ستر ہزار گھاٹیاں ، ہر گھاٹی میں ستر ہزار بچھو اور ستر ہزار اژدھے ہیں۔

 دوزخ میں کیا کیا ہوگا؟ 
دوزخ میں ہر قسم کی تکلیف دینے والے طرح طرح کے عذاب اللہ تعالیٰ نے مہیا کئے ہیں جن کے خیال سے ہی رونگٹے کھڑے ہوتے اور اچھے بھلے آدمی کے حواس جاتے رہتے ہیں۔ اس میں آگ کا عذاب ہے، سخت سردی کا عذاب ہے، سانپ، بچھو اور زہریلے جانوروں کا عذاب ہے۔ جہنم کے شرارے (آگ کے پھول) اونچے اونچے محلوں کے برا بر اڑیں گے، گو یا زرد انٹوں کی قطار کے بر ا برآتے رہیں گے، آدمی اور پتھر اس کا ایندھن ہیں، اس کی آگ بالکل سیاہ ہے جس میں روشنی کا نام نہیں۔

0 comments:

Post a Comment