نماز کے بعد کے ذکر و اذکار
1-
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سلام پھیرنے کے بعد بلند آواز سے ایک مرتبہ اَ للّٰہُ اَ کْبَرُ کہتے تھے
(بخاری، مسلم۔عن ابن عباس رضی اللہ عنہما )۔
2 -
’’پھر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و سلم 3 بار( آہستہ) آواز سے اَسْتَغْفِرُ ا للّٰہَ کہتے تھے اس کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے :
اَ للّٰھُمَّ اَ نْتَ السَّلَامُ وَ مِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَاذَ ا لْجَلَالِ وَالْاِ کْرَامِ
(ترجمہ)’’اے اﷲ، آپ سلامتی والے ہیں سلامتی آپ ہی سے حاصل ہو سکتی ہے۔ اے بزرگی اور بخشش کے مالک ،آپ کی ذات بڑی با برکت ہے۔‘‘ (مسلم۔ عن ثوبان رضی اللہ عنہ )
3 -
’’جس نے فرض نماز کے بعد 33 مرتبہ سُبْحَانَ ا للّٰہِ 33 مرتبہاَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ 33 مرتبہ اَ للّٰہُ اَ کْبَرُ اور ایک مرتبہ
لَآ اِ لٰـــہَ اِ لَّاا للّٰہُ وَ حْدَ ہ لَا شَرِ یْکَ لَہ لَہُ ا لْمُلْکُ وَ لَہُ ا لْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلـٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِ یْرٌ
کہا تو اس کے سارے گناہ خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں، تو معاف کر دئیے جائیں گے۔
‘‘ (مسلم)
{ نوٹ: ایک حدیث میں 33 مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ 33 مرتبہ اَ لْحَمْدُ ِللّٰہِ اور 34 مرتبہ اَللّٰہُ اَ کْبَرُ بھی آیا ہے۔ (مسلم)}
4-
’’جس نے ہر فرض نماز کے بعد اٰیَـۃُ ا لْـکُـرْسِـیْ (البقرہ 2 :آیت255 ) پڑھی اسے موت کے سوا کوئی چیز جنت میں جانے سے نہیں روک سکتی۔‘‘
( نسائی عمل ا لیوم وا للیلۃ ۔عن ابی اما مۃ رضی اللہ عنہ )
0 comments:
Post a Comment