Monday, 1 April 2013

ٹیلی کام سیکٹر نے سال 2011-12ء کے دورن ٹیکسز کی مد میں سرکار کو 132.5 ارب روپے کی ادائیگی کی ، جو گزشتہ سال 117 ارب روپے تھی۔
ٹیکسوں کی اس بڑے پیمانے پر وصولی کا بوجھ زیادہ تر موبائل صارفین پر ڈالا گیا، جن سے اپنے کل اخراجات کا 30 فیصد تک ٹیکسوں کی مد میں دینا پڑا۔
عام طور پر، تمام شعبہ جات میں، جی ایس ٹی 16فیصد لیا جاتا ہے لیکن موبائل صارفین سے 19 فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جاتا ہے، جو 10 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے ہے۔

سرکار کو ٹیلی کام شعبے کی جانب سے ٹیکسوں کی ادائیگی

Telecom Taxes 2012 2012ء: ٹیلی کام سیکٹر نے ٹیکسز کی مد میں 132.5 ارب روپے دیے
ملک میں سروسز کے حوالے سے ٹیلی کام جی ایس ٹی کلیکشن میں سب سے بڑا حصہ دار ہے۔ 2011-12ء کے دوران جمع کیا گیا جی ایس ٹی/ایف ای ڈی 56.9 ارب ڈالرز تھا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 52.7 ارب روپے سے کہیں زیادہ تھا، یعنی کہ 8 فیصد اضافہ۔

ٹیلی کام شعبے سے جمع کیا گیا جی ایس ٹی/ایف ای ڈی

GST FED Telecom Sector 2013 2012ء: ٹیلی کام سیکٹر نے ٹیکسز کی مد میں 132.5 ارب روپے دیے

Read it in english

0 comments:

Post a Comment