پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے 31 مارچ 2013ء کو ختم ہونے
والی پہلی سہ ماہی میں 3.33 ارب روپے کا منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے
اسی عرصے میں 2.39 ارب روپے تھا، یعنی اس سہ ماہی میں کمپنی کو 39.22 فیصد
زیادہ منافع ہوا، اور یہ سب بیرون ملک سے آنے والی کال کے نرخوں میں بے جا
اضافے کے باعث ممکن ہوا۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی سہ ماہی میں 32.18 ارب روپے
کمائے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 28.25 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی
تھی، یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.89فیصد کا اضافہ۔
پی ٹی سی ایل نے کراچی اسٹا ک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں کہا
ہے کہ 2013ء کی پہی سہ ماہی میں فروخت و مارکیٹنگ کی مد میں کمپنی نے 1.99
ارب روپے کے اخراجات کیے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کا مقابلے میں کچھ کم
ہیں جو کہ 2.01ارب روپے تھا۔
کمپنی نے اس سال 0.65 روپے آمدنی فی شیئر (ای پی ایس) کا اعلان کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 0.47 ای پی ایس تھا۔
پی ٹی سی ایل کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق اس سال کی اولین سہ ماہی میں
کمپنی کی جانب سے کیش ڈیویڈینڈ اور بونس دونوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ منافع میں یہ اضافہ اب بھی توقعات سے کم ہے
(4.1ارب روپے یا 0.82روپے کا ای پی ایس) جس کی وجہ بیرون ملک سے آنے والی
کالز سے ہونے والی کم آمدنی ہے۔

0 comments:
Post a Comment