کراچی…ڈیسک
ٹاپ کے بعد لیپ ٹاپ کا زمانہ بھی جانے کو ہے،3 سال بعد ٹیبلٹ پی سی کا راج
ہوگا۔تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے کہ کمپیوٹرز نے مشینوں کی چھٹی کی ہے، لیکن جدت
کی رفتار اتنی تیز ہے کہ ڈیسک ٹاپ اور پھر لیپ ٹاپ بھی پرانے ہوگئے ہیں ،
ان کی جگہ ٹیبلٹس لے رہے ہیں۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ریسرچ کے عالمی ادارے
گارٹنر کے مطابق آئندہ تین سالوں میں ونڈوز پرسنل کمپیوٹر کے مقابلے میں
ٹیبلٹس کی فروخت 72فی صد بڑھ جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون کا بڑھتا
رجحان بھی لوگوں میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز سے دوری کا باعث بن رہا ہے، رواں
سال مارکیٹ میں ایک سو ستانوے ملین ٹیبلٹ پہنچیں گے جبکہ 2012 میں یہ تعداد
ایک سو سولہ ملین تھی، اور یہ رجحان ایشیا، افریقا اور لاطینی امریکا سمیت
دنیا بھر میں دیکھا جارہاہے، ریسرچ ٹیم میں شامل کیرولائنا میلانیسی کے
مطابق ٹیبلٹ پی سی جس انداز میں یوزرز کو سہولت فراہم کررہے ہیں، انہیں
ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کی ضرورت کم ہی محسوس ہوگی۔
Sunday, 7 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment